امریکی صحافی کا آصف زرداری اور بلاول سمیت دیگر کو 250 ارب روپے کا نوٹس

پیپلز پارٹی نے میرے خلاف جھوٹی درخواستیں دائر کیں، سوشل میڈیا پر تضحیک کی اور دھمکیاں دیں، سنتھیا رچی


ثاقب بشیر/ July 29, 2020
پیپلز پارٹی نے میرے خلاف جھوٹی درخواستیں دائر کیں، امریکی صحافی۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو ، یوسف رضا گیلانی اور رحمان ملک سمیت دیگر کو 250 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے اپنے وکیل عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک سمیت پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی 9 شخصیات کو ہتک عزت پر 250 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنتھیا رچی نے اپنے خلاف مقدمے کا فیصلہ چیلنج کردیا

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے میرے خلاف جھوٹی درخواستیں دائر کیں، سوشل میڈیا پر تضحیک کی اور دھمکیاں دیں، پیپلزپارٹی کی قیادت قومی اخبارات میں معافی مانگیں اور 250 ارب روپے ہرجانے کی رقم ادا کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنتھیا رچی کا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

نوٹس میں بطور ہرجانہ سندھ کے عوام کے لیے ایک چیئرٹی فنڈ کے قیام کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جس سے سندھ کے غریب عوام کی رہائش خوراک اور تعلیم کے لیے اقدامات اٹھانے کا کہا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔