پشاور جیل میں قیدیوں کو منشیات سپلائی کرنے والا اہلکار نوکری سے برخاست

کانسٹیبل سیف اللہ سے تلاشی کے دوران 25 گرام آئس، 50 گرام ہیروئن اور 80 گرام چرس برآمد ہوئی


ویب ڈیسک July 29, 2020
کانسٹیبل سیف اللہ سے تلاشی کے دوران 25 گرام آئس، 50 گرام ہیروئن اور 80 گرام چرس برآمد ہوئی۔ فوٹو: فائل

سینٹرل جیل میں قیدیوں کو منشیات سپلائی کرنے والا اہلکار نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل جیل پشاور انتظامیہ نے اپنے ہی اہلکار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جیل میں قیدیوں کو منشیات سپلائی کرنے والے اہلکار کو نوکری سے برخاست کردیا۔

کانسٹیبل سیف اللہ سے تلاشی کے دوران 25 گرام آئس، 50 گرام ہیروئن اور 80 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم سیف اللہ کے خلاف تھانہ شرقی میں ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔