افغان فوج سے جھڑپ میں 17 طالبان جنگجو ہلاک متعدد زخمی
حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 11 جنگجو زخمی بھی ہوئے، افغان وزارت دفاع کا دعویٰ
افغان فوج نے عسکری کارروائی کی تیاری میں مصروف طالبان جنگجوؤں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 17 جنگجو ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے فریاب ایک جھڑپ میں 17 طالبان مارے گئے جب کہ ایک کمانڈر سمیت 11 اہلکار زخمی ہیں۔ طالبان جنگجو سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی تیاری کر رہے تھے کہ افغان فوج نے دھاوا بول دیا۔
افغان وزارت دفاع نے اپنے دعوے کے ثبوت میں فوری طور پر شواہد پیش نہیں کیے نہ ہی ہلاک اور زخمی ہونے والے طالبان جنگجوؤں کی شناخت ظاہر کی گئی ہے تاہم دیگر تفصیلات جلد ہی منظر عام پر لانے کا عندیہ دیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : افغان حکومت اور طالبان کے درمیان عید الاضحیٰ پر جنگ بندی کا اعلان
افغان طالبان کی جانب سے فوج کے حملے میں طالبان جنگجوؤں کی ہلاکتوں پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا ہے تاہم آزاد ذرائع کے مطابق اس علاقے میں ایک بڑی جھڑپ ہوئی ہے جس میں دونوں جانب سے متضاد دعوے سامنے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ آج ہی کابل حکومت اور طالبان نے عید الاضحیٰ کے احترام میں تینوں دن جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے تینوں دن عسکری کارروائیاں اور ایک دوسرے پر حملے نہیں کیے جائیں گے۔