زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تنزلی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 33 پیسے مہنگا اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے بڑھی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر  33 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 بڑھی۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کی تنزلی رک گئی۔

عیدالاضحی کی طویل تعطیلات کی وجہ سے درآمدی شعبوں کی جانب سے طلب بڑھنے اور درآمدات کے لیے لیٹر آف کریڈٹس کھولے جانے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کی تنزلی رک گئی اور امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔


کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 33 پیسے کے اضافے سے 166 روپے77 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 30 بڑھ کر دوبارہ 167 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

 

 
Load Next Story