بڑی عید کے بڑے پکوان

بنائیے بڑی عید پر مزیدار پکوان بہترین ترکیب کے ساتھ۔


August 02, 2020
بنائیے بڑی عید پر مزیدار پکوان بہترین ترکیب کے ساتھ۔فوٹو : فائل

قندھاری ران روسٹ اجزاء
بکرے کی ران 1-1/2کلو، کچری پاؤڈر 3کھانے کے چمچ، انار کا سرکہ 2کھانے کے چمچ، لہسن ادرک پاؤڈر 1کھانے کا چمچ،جائفل جاوتری پاؤڈر 1/4چائے کا چمچ،کالی مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ، چلی پیسٹ 2کھانے کے چمچ، نمک حسبِ ذائقہ،تیل فرائنگ کیلئے

تیار کرنے کی ترکیب: پیالے میں انار کا سرکہ' کچری پاؤڈر' نمک' لہسن ادرک پاؤڈر' جائفل جاوتری پاؤڈر' کالی مرچ پاؤڈر اور چلی پیسٹ ڈال کر مکس کریں، ران کو اچھی طرح دھو کر کٹ لگادیں
ران پر مصالحے کا آمیزہ لگا کر 5-6 گھنٹے کیلئے میرینیٹ کریں، ایک بڑی دیگچی یا کڑاہی میں تیل گرم کر کے ران ڈال کر فرائی کریں، آنچ درمیانی رکھیں، ایک طرف سے سنہری ہوجائے تو پلٹ کر دوسری سائیڈ سے فرائی کرلیں، سرونگ پلیٹ میں نکال کر لیموں اور حسب پسند چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

۔۔۔

اٹالین کبوب
اشیاء :
قیمہ ایک پاؤ،انڈے تین عدد،ڈیل روٹی ایک پاؤ،پنیر کا بورا چار ٹیبل اسپون،نمک حسب پسند،سیاہ مرچ حسب پسند،ہرا دھنیا حسب پسند
ترکیب:
ڈبل روٹی سوکھی ہو تو پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں۔ قیمہ میں انڈے، ڈبل روٹی، نمک، مرچ، ہرا دھنیا اور پنیر ملا کر یک جان کر لیں۔ اب گول کباب بنا کر کارن فلور میں سرخ سرخ تل لیں۔ نہایت لذیذ اور عمدہ اطالوی کباب تیار ہیں۔

۔۔۔

سعودی کبسہ

بکرے کا گوشت آدھا کلو، چاول آدھا کلو،کٹی شملہ مرچ ایک عدد، ٹی گاجر دو عدد، کٹی پیاز دو عدد، ٹماٹر چار عدد، تیل آدھا کپ، چلغوزے ایک چوتھائی کپ

نمک ایک چائے کا چمچ، باریک کٹا لہسن ایک کھانے کا چمچ،کْٹا سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ،کْٹا دھنیا آدھا چائے کا چمچ،کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ

(اسپائس مکس کے اجزا): زعفران ایک چوتھائی چائے کا چمچ، پسی ہری الائچی ایک چوتھائی چائے کا چمچ،پسی دار چینی ایک چوتھائی چائے کا چمچ، گرم مصالحہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ، سفید مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ،

(سوس کے اجزا)، اسٹاک کیوبز آدھا، ٹماٹر ایک کین، پانی ایک کپ، کٹی پیاز آدھا کپ،باریک کٹا لہسن ایک چائے کا چمچ ،ٹماٹر کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ، مکھن ایک کھانے کا چمچ، نمک آدھا چائے کا چمچ،کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ

ترکیب: ایک برتن میں تیل گرم کریں، اس میں بکرے کا گوشت ڈال کر دس منٹ تک بھونیں کہ گولڈ براؤن ہو جائے۔

اب اس میں چار کپ پانی ڈالیں اور ڈھک کر پنتالیس منٹ پکائیں۔ یہاں تک کہ گوشت گل جائے۔

اب یخنی کو نکال کر علیحدہ رکھ دیں۔

چاول کو پانی میں پندرہ منٹ کے لیے بھگو دیں۔

ایک برتن میں مکھن ڈال کر گرم کریں۔ اس میں باریک کٹا لہسن، کٹی پیاز، کٹی گاجر، کٹی شملہ مرچ، ایک چمچ نمک، کالی مرچ، کْٹا سفید زیرہ اور کْٹا دھنیا شامل کریں۔

ساتھ ہی اس میں چار پسے ٹماٹر اور کبسا اسپائس بھی ڈال دیں۔

اچھی طرح مکس کریں اور پانچ منٹ تک پکائیں۔

اب اس میں بھیگے ہوئے چاول، اْبلا ہوا گوشت اور یخنی شامل کر کے ڈھک کر درمیانی آنچ پر پندرہ منٹ پکائیں، یہاں تک کہ چاول گل جائیں۔

(سوس بنانے کی ترکیب): ایک برتن میں مکھن ڈال کر گرم کریں۔

اس میں کٹی پیاز، باریک کٹا لہسن اور ایک کین ٹماٹر ڈال کر فرائی کریں۔

ساتھ ہی اس میں ٹماٹر کا پیسٹ، نمک، کالی مرچ، آدھا اسٹاک کیوبز اور ایک کپ پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر گاڑھا ہو جانے تک پکائیں۔

(پیش کرنے کے لیے): ایک بڑی پلیٹ میں تیار شدہ چاول ڈالیں، گوشت ڈالیں، چلغوزے ڈال کر سجائیں اور تیار شدہ سوس کے ساتھ پیش کریں۔

۔۔۔

ماہی چہ گوشفند

اجزاء : ماہی چے گو شفند، ثابت ران ڈیڑھ سے دو کلو، نمک حسب ذائقہ،لہسن پسا ہو ا تین کھانے کے چمچ، پیاز تین عدد درمیانی، ٹماٹر پانچ سے چھ عدد،پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ کھانے کے چمچ،پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، جا ئفل پسا ہوا تین چوتھائی چا ئے کا چمچ،دار چینی ایک ٹکڑا،لو نگ چھ سے آٹھ عدد، تیز پات ایک پتہ،مکھن دوکھانے کے چمچ، کوکنگ آ ئل آدھی پیالی

ترکیب: ٹماٹر کو ابلتے ہوئے گرم پانی میں دو سے تین منٹ ابا ل کر ٹھنڈے پانی میں ڈالیں اور اس کا چھلکا نکال لیں۔پھر انھیں بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنالیں۔

پھیلے ہوئے پین میں کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیار کو سنہری فرائی کریں اور اس میں سے آدھی پیاز علیحدہ کر لیں۔فرائی کی ہوئی پیاز میں تیز پات ،لونگ ،لہسن ،نمک اور لال مرچ ڈال کر فرائی کریں پھر اس میں بکرے کی ران کے دوٹکڑے کرکے ڈالیں اور چار پیالی پانی ڈال کر ابال آنے دیں۔

ابال آنے پر آنچ ہلکی کرکے گوشت گلنے تک پکائیں۔علیحدہ پین میں مکھن کو پگھلا کر اس میں فرائی کی ہوئی پیاز ڈالیں اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔

پھر اس میں گوشت کی یخنی ڈالیں اور دار چینی اور جا ئفل کو باریک پیس کر شامل کردیں۔جب گریوی گاڑھی ہوجائے تو چولہے سے اتار لیں۔

۔۔۔

ترامیسو
اجزاء: اسپنچ کیک تین انڈے، کریم چیز آٹھ اونس، کرڈ چیز چار اونس، آئسنگ شوگر دو اونس،پھینٹی ہوئی فریش کریم دو کپ، کافی لکوڈ کے لیے اجزاء:(کافی ایک کھانے کا چمچ،گرم پانی ¾ کپ،آئسنگ شوگر ایک کھانے کا چمچ، پانی، کافی اور آئسنگ شوگر کو مکس کرلیں)

ترکیب: اب کیک کی ایک لیئر کو گول پائریکس ڈش میں رکھیں اور اس پر کافی کا آدھا مکسچر پھیلا دیں۔
پھر کریم چیز اور کرڈ چیز کو آئسنگ شوگر کے ساتھ پھینٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔اب کریم کو بچی ہوئی ایک اونس آئسنگ شوگر کے ساتھ پھینٹیں، یہاں تک کہ کریم اسٹف ہو جائے۔
پھر اس کریم کو چیز کے مکسچر میں ہلکے ہاتھ سے اچھی طرح مکس کر دیں۔اب کریم کے آدھے مکسچر کو کیک کے اوپر پھیلائیں اور دوسرے اسپنچ کو اس پر رکھ دیں۔
پھر بچا ہوا کافی لکوڈ کیک پر ڈالیں۔ بچے ہوئے کریم مکسچر سے کیک کو کور کر دیں۔ اب کدوکش چاکلیٹ سے کیک کو گارنش کرلیں۔ پھر کیک کو دو گھنٹے ٹھنڈا کرکے چاکلیٹ کرلز سے سجا دیں۔

۔۔۔

مقلوبا
اجزاء : بکرے کا گوشت آدھا کلو، چاول تین پیالی، چنے کی دال ڈیڑ ھ پیالی، آلو تین عدد درمیانے، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ،لہسن کے جوئے تین سے چار عدد، ثابت ادرک ایک انچ کا ٹکڑا،پیاز تین سے چارعدد درمیانی، ٹماٹر تین عدد درمیانے، ثابت لال مرچیں چار سے پانچ عدد، ثابت کالی مرچ چھ سے آٹھ عدد،ہلدی ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، چکن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، ہری مرچیں پسی ہوئی تین سے چار عدد، دہی آدھی پیالی، کوکنگ آئل حسب ضرورت

ترکیب: گوشت کو صاف دھو کر ابلتے ہوئے چار پیالی پانی میں ڈالیں اور ساتھ ہی ایک کٹی ہوئی پیاز اور ثابت کا لی مرچ شامل کردیں۔جب گوشت ادھ گلاہوجائے تو یخنی علیحدہ کرلیں۔

ایک باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں ،اس میں ادرک لہسن ،نمک ،کالی مرچ ،ہری مرچ ،اور گوشت ڈال کر بھونیں۔پھر اس میں پھینٹی ہوئی دہی ڈا ل کر ہلکی آنچ کر گوشت گلنے تک پکائیں (اگر ضرورت محسوس کریں تو گوشت کو گلانے کے لئے تھوڑی سی یخنی شامل کردیں )

چنے کی دال کو بیس سے پچیس منٹ بھگو کر رکھیں پھر ہلدی ڈال کر اتنی دیر ابا لیں کہ دال کھلی کھلی رہے۔چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک پیاز کو باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوئے ،ادرک اور ثابت لال مرچوں کے ساتھ فرائی کریں اور دال پر بگھار لگادیں۔

چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک پیاز کو فرائی کریں ،اس میں بھگو کر رکھیں ہوئے چاولوں کو فرائی کریں پھر یخنی اور نمک ڈال کر پکنے رکھ دیں۔

آدھی پیالی پانی میں چکن پاؤڈر ڈال کر ابا لیں اور اس میں آلوؤں کے موٹے کٹے ہوئے قتلوں کو ابال لیں۔ٹھنڈے کرکے ان پر نمک اور کٹی لال مرچ چھڑکیں پھر کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔

پھیلے ہوئے پین میں پہلے گوشست کو پھیلا کر رکھیں ،اس پر یخنی پلاؤڈ الیں ،پھر چنے کی ڈال اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں۔اوپر سے فرائی کئے ہوئے آلو کے قتلے رکھیں۔دوبارہ اسی طرح سے تہہ لگا کر دم پر رکھ دیں (پین اس طرح کی ہو جسے دم کرنے کے بعد پلٹ کر نکالا جاسکے )۔

ملائی پوری

اجزاء: میدہ 2کپ،دودھ حسبِ ضرورتچینی 2کپ،پانی 1کپ،زعفران 1چٹکی،الائچی پاؤڈر 1چائے کا چمچ،پستہ گارنش کے لئے،بادام گارنش کے لئے،

ترکیب: ایک باؤل میں میدہ اور دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور بیس منٹ کے لئے سائیڈ پر رکھ دیں۔

اب ایک پین میں پانی گرم کر کے اس میں چینی، الائچی پاؤڈر اور زعفران ڈال کر چینی کا اچھی طرح سیرپ بننے تک مکس کریں۔

پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں میدے کا مکسچر ڈال کر گول پوری بنا لیں اور فرائی کر لیں۔

اب پوریوں کو شوگر سیرپ میں تیس منٹ کے لئے بھگو دیں جب تک نر م ہوجائیں۔بادام اور پستہ کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں