کراچی ڈوبنے کا تاثر درست نہیں صورتحال بہتر رہیسندھ حکومت

سوائے چند نشیبی علاقوں کے بارش کے دو سے ڈھائی گھنٹوں کے اندر نکاسی آب کا کام مکمل کرلیا گیا تھا، سندھ حکومت


Staff Reporter July 30, 2020
سوائے چند نشیبی علاقوں کے بارش کے دو سے ڈھائی گھنٹوں کے اندر نکاسی آب کا کام مکمل کرلیا گیا تھا، سندھ حکومت فوٹو : فائل

صوبائی وزرا سعید غنی اور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد جس طرح میڈیا پر یہ تاثر دیا گیا کہ کراچی ڈوب گیا ہے ایساکچھ نہیں ہوا بلکہ اس سال ماضی کے مقابلے صورتحال بہت حد تک بہتر رہی اور سوائے چند نشیبی علاقوں کے بارش کے دو سے ڈھائی گھنٹوں کے اندر اندر نکاسی آب کا کام مکمل کرلیا گیا تھا۔

ورلڈ بینک کے تعاون سے نالوں کی صفائی کا آغاز 3 جولائی سے شروع کردیا گیا تھا اور شہر کے 38 بڑے نالوں کے 78 چوکنگ پوائنٹس پر صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے لاکھوں ٹن نالوں سے کچرہ صاف کرنے کے دعویدار چول وزیر نے صفائی کے دوران صرف 20 ہزار ٹن کچرا لینڈ فل سائیڈ پر پہنچایا باقی لاکھوں ٹن اس نے اس شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں پھیلا دیا۔ ان خیالات کا اظہار ان وزرا نے بدھ کے روز سندھ اسمبلی کے آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوا اور اس سے عوام کو تکلیف ہوئی۔

اس کے لیے ہم ان سے معذرت خواہ ہیں ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات موجود ہیں کہ کچھ سازشی ٹولے اپنی سیاست کو چمکانے اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کی غرض سے اس طرح کی حرکتیں کرتے رہیں ہیں اور ہم ان کے خلاف نہ صرف اب ایف آئی آر کا اندراج کروائیں گے، سعید غنی نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، میں خود اور دیگر کابینہ کے وزرا کراچی میں صورتحال کے پیش نظر سڑکوں پر موجود رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں