امریکا کی جانب سے 100 وینٹیلیٹرز این ڈی ایم اے کے حوالے

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان نے مل کر وبا کا مقابلہ کرنے کے عزم کیا ہے، امریکی سفیر


ویب ڈیسک July 30, 2020
صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان نے مل کر وبا کا مقابلہ کرنے کے عزم کیا ہے، امریکی سفیر۔ فوٹو : فائل

امریکا کی جانب سے این ڈی ایم اے کو 100 وینٹیلیٹرز فراہم کردیے گئے ہیں۔

یو ایس ایڈ کی جانب سے این ڈی ایم اے کو ایک سو وینٹیلیٹرز فراہم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں امریکی سفیر نے وینٹی لیٹرز چیئرمین این ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان نے مل کر وبا کا مقابلہ کرنے کا عزم کیا ہے جب کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے، یہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کے لئے وینٹی لیٹر کی دوسری کھیپ ہے، پہلی کھیپ کراچی میں حوالے کی تھی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کے تعاون سے موصول ہونے والی دوسری کھیپ سے پاکستان کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا، امریکی حکومت ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی تربیت فراہم کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔