فیٹف سے متعلق بلز منظور کرکے بھارتی عزائم کو خاک میں ملادیا وزیر خارجہ
اب پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سینیٹ میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق بلز منظور کرکے بھارتی عزائم کو خاک میں ملادیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل 2020 اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایکٹ 2020 کی منظوری کے بعد سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کو فیٹف میں بلیک لسٹ کرانا اور مالی مشکلات کا شکار کرنا چاہتا ہے، سینیٹ نے متفقہ طور پر دونوں بلز منظور کرکے بھارتی عزائم کو خاک میں ملادیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس؛ یواین سلامتی کونسل ایکٹ اور انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بلز منظور
شاہ محمود قریشی نے حکومت اور اپوزیشن نے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کیا، اس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، اب کوئی جواز نہیں رہے گا کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رہے، ہماری کوشش ہےکہ پاکستان گرے لسٹ سے وائٹ میں آجائے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں بنچوں پر بیٹھ کر دیکھ لیا کہ حکومتیں عارضی ہوتی ہیں، یہ دھوپ اور چھاؤں ہے، حالات بدلتے رہتے ہیں، سیاست میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں لیکن ریاست کا مفاد ترجیح ہے۔
شاہ محمود نے مزید کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن ہماری قید میں ہے، اسے کوئی رعایت نہیں دی گئی اور وہ راتوں رات کہیں نہیں چلاجائیگا۔