سندھ ہائیکورٹ کا عیدالاضحی پر کراچی میں صفائی کے خصوصی انتظامات کا حکم

شہر میں صفائی ستھرائی کے بارے میں متعلقہ اداروں سے 13 اگست کو رپورٹ طلب کرلی


Staff Reporter July 30, 2020
متعلق جسٹس خادم حسین ایم شیخ اور جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا. فوٹو، فائل

ANKARA: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں عید الاضحی پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

عدالتی حکم پر سالڈ ویسٹ بورڈ اور چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل کو فریق بنادیا گیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے شہر میں عید الاضحی کے موقع پر پر آلائشیں ٹھکانے لگانے، کچرا اٹھانے، بارش کا پانی فوری صاف کرنے اور صفائی کے خصوصی انتظامات کرنے سے متعلق جسٹس خادم حسین ایم شیخ اور جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالت نے متعلقہ اداروں کو شہر میں جہاں بھی بارش کا پانی موجود ہے اسے فوری صاف کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ جاری حکم نامے میں عدالت نے کہا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے کراچی صاف کرکے متعلقہ اداروں سے 13 اگست کو رپورٹ طلب کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں