ایف بی آر نے رواں ماہ 380 ارب کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کیں

اسمگل شدہ اشیا کی مالیت پچھلے سال جولائی 2019 کی اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت کی نسبت 143 فیصد زائد ہے۔


Irshad Ansari July 31, 2020
اسمگل شدہ اشیا کی مالیت پچھلے سال جولائی 2019 کی اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت کی نسبت 143 فیصد زائد ہے۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں ماہ جولائی میں ملک بھر میں اسمگل شدہ اشیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 3ارب اسی کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کیں۔

ایف بی آر سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ضبط کی گئی اشیا میں گٹکا ، چھالیہ، خشک دودھ، سگریٹس، ایرانی ڈیزل، ٹائرز، نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں ، منشیات، کپڑا، سونا اور غیر ملکی کرنسی شامل ہیں۔ ماہ جولائی میں ضبط ہونے والی اسمگل شدہ اشیا کی مالیت پچھلے سال جولائی 2019 کی اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت کی نسبت 143 فیصد زائد ہے۔ پچھلے سال 1ارب 56 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئیں۔

پاکستان کسٹمزنے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں اور نئے چیئر مین کی لیڈرشپ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں جن میں پولیس، فرنٹیر فورس، پاکستان رینجرز اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے تعاون سے پورے ملک باالخصوص کوئٹہ ، پشاور، کراچی، لاہور اور ملتان میں سمگلنگ کی روک تھام کے لئے آپریشنز تیز کر دئیے ہیں۔

ان آپریشنز میں اسمگل شدہ اشیاء کی فروخت و آمدورفت کو روکنا اور ذخیرہ کرنے والے گوداموں میں چھاپے شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں