اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

گھریلو سیلنڈر 18 روپے اور کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں 70 روپے کا اضافہ ہوا ہے


ویب ڈیسک July 31, 2020
گھریلو سیلنڈر 18 روپے اور کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں 70 روپے کا اضافہ ہوا ہے، نوٹیفکیشن جاری: فوٹو: فائل

اوگرا نے اگست کے لئے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے اور ماہ اگست کے لئے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ گھریلو سیلنڈر 18 روپے اور کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں 70 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں