رافیل طیارے پاکستان نہ بھیجنا ورنہ پرخچے اڑ جائیں گے گوتم گمبھیر کو کرارا جواب

یہ طیارے سرحد پار نہ کریں ورنہ جادوئی طور پر ملبے میں تبدیل ہوجائیں گے، آسٹریلوی صحافی


ویب ڈیسک July 31, 2020
ان طیاروں کے پائلٹس کے لیے پاکستان میں چائے تیار ہے، صارف کا جواب (فوٹو : فائل)

بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کو رافیل طیاروں سے متعلق اپنی ایک فخریہ ٹویٹ پر صارفین کے ساتھ ساتھ عالمی صحافیوں کی جانب سے بھی سبکی اُٹھانا پڑی۔

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو فرانس سے 5 رافیل طیارے موصول ہوگئے ہیں جس پر سابق انڈین کرکٹر اور حال ہی سیاست میں قدم رکھنے والے گوتم گمبھیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک فخریہ ٹوئٹ کی جس میں ایک تصویر میں رافیل طیاروں کو فضاؤں میں اڑتے ہوئے دکھایا گیا گیا ہے اور انہوں نے کیپشن دیا کہ '' بڑے پرندے بالآخر بھارت پہنچ گئے۔''

https://twitter.com/MichailBoris/status/1288785972482781185?s=20

بھارتی کرکٹرز اپنی متنازع ٹویٹس کے باعث عالمی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس ٹویٹ کے جواب میں آسٹریلیا، روس اور دیگر ممالک کے صارفین ہی نہیں بلکہ صحافیوں نے بھی گوتم گمبھیر کو آڑے ہاتھوں لیا اور سابق بھارتی کرکٹر جواب نہ ہونے کے باعث اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔

https://twitter.com/DennisCricket_/status/1288607946008494080?s=20

روس سے تعلق رکھنے والے ایک صارف مائیکل بورس نے گوتم گمبھیر کو جواب دیا کہ '' خیال رکھیں، انہیں پاکستان مت بھیجیں ورنہ پاکستانی پائلٹس بڑے پرندوں کا شکار کرنا خوب جانتے ہیں، ان بڑے پرندوں کو میرا ہی پیغام ہے کہ اپنے گھونسلوں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔''

Gotim gamber tweet

قبل ازیں آسڑیلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے گوتم گمبھیر کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا تھا کہ'' اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ طیارے سرحد عبور نہ کریں ورنہ وہ جادوئی طور پر اسکریپ میں تبدیل ہوجائیں گے۔''

https://twitter.com/KabeerKhanAfri2/status/1289196098548977664?s=20

کئی دیگر صارفین نے گوتم گمبھیر کو 27 فروری 2019ء یاد دلائی جب کہ ایک صارف نے سابق کرکٹر سے پوچھا کہ یہ طیارے ایک مرتبہ پھر چائے پینے آرہے ہیں؟ جب کہ بھارتی طیاروں کو نشانہ بنانے والے پاک فضائیہ کے بہادر ونگ کمانڈر نعمان اور اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں