پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے
عید الاضحیٰ کی آمد کے موقع پر تاجروں کی جانب سے بھی خود ساختہ طور پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے
KARACHI:
عید الاضحیٰ کے موقع پر پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔
ٹماٹر 100 روپے سے 200 روپے، لیموں 50 روپے پاﺅ سے 100 روپے پاﺅ جب کہ ادرک کی قیمت 200 روپے کلو سے 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
عید الاضحیٰ کی آمد کے موقع پر تاجروں کی جانب سے بھی خود ساختہ طور پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جب کہ چینی کی قیمتوں میں پہلے سے ہی اضافہ ہے۔
گھی، چینی، آٹا، سبزیوں، فروٹ اور مصالہ جات کی قیمتوں پرعید الاضحیٰ کے موقع پر اضافہ کے باعث سفید پوش اور کم تنخواہ دار طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔