علی ظفر کی جانب سے سازندوں کی مالی مدد 250 خاندانوں میں عیدی تقسیم

علی ظفر درد دل رکھنے والے سچے فنکار ہیں انہوں مشکل کی گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا ہے، سازندوں کا اظہار تشکر


Qaiser Iftikhar July 31, 2020
علی ظفر درد دل رکھنے والے سچے فنکار ہیں انہوں مشکل کی گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا ہے، سازندوں کا اظہار تشکر . فوٹو : فائل

معروف گلوکار علی ظفر کی جانب سے مالی مشکلات کا شکار سازندوں کے 250 خاندانوں میں عیدی تقسیم کی گئی۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے میوزک انڈسٹری سے وابسطہ افراد مشکلات کا شکار ہوئے تو گلو کارعلی ظفر اپنی کمیونٹی کی مدد کے لیے میدان میں آگئے اور عید سے قبل پنجاب سے تعلق رکھنے والے موسیقاروں میں 10 لاکھ روپے کی امدادی رقم تقسیم کی گئی۔



علی ظفر فاؤنڈیشن کی جانب سے 250 خاندانوں میں 4، 4 ہزار کی رقم تقسیم کی گئی۔ سازندوں کا کہنا ہے کہ عید سے قبل ملنے والی مالی امداد سے ان کی مشکلات کسی حد تک کم ہوگئی، علی ظفر درد دل رکھنے والے سچے فنکار ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں جس طرح سے انہوں نے ہمارا ساتھ دیا ہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔



علی ظفر فاؤنڈیشن کے نمائندے محمد طہہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے آغاز سے ہی مستحق افراد کی مدد کا سلسلہ جاری ہے، حکومت سے بھی مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کا ڈیٹا شیئر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔