این آئی سی ایل کیسگیلانی نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے
نیب کا سابق وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سمیت مختلف آپشن پر غور
این آئی سی ایل کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نوٹس کے باوجود قومی احتساب بیورونیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے جس پر نیب نے سابق وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سمیت مختلف آپشن پر غور شروع کر دیا۔
جبکہ قانونی ماہرین کے مطابق تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہونے پر نیب کے پاس کسی بھی ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے اختیارات موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر نیشنل انشونس کارپوریشن لمیٹڈ این ائی سی ایل میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی شروع کرنے کے احکامات کی روشنی میں نیب کی جانب ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے اس سے کیس کی باقاعدہ تحقیقات کا اغار کر رکھا ہے۔
10دسمبر کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ڈی جی نیب آپریشنز ظاہر شاہ کی سربراہی میں اپنے چیئرمین و سابق سیکرٹری داخلہ قمرالزمان چودھری وفاقی ٹیکس محتسب عبدالروف چودھری اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ملک اقبال سے تحقیقات کرتے ہوئے ان کے تحریری بیانات کو تفتیش کا حصہ بنا لیا ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے مزید تحقیقات کے لئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بدھ کے روز طلب کیا تھا تاہم سابق وزیر اعظم نوٹس کے باوجود بدھ کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔