سپریم کورٹ میں بلوچستان کی نمائندگی صفر ہوگئی

نئے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سپریم جوڈیشل کونسل اور جو ڈیشل کمیشن کے سربراہ بن گئے ہیں۔

نئے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سپریم جوڈیشل کونسل اور جو ڈیشل کمیشن کے سربراہ بن گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخا رمحمد چوہدری کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی سپریم جوڈیشل کونسل اور اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کی کمپوزیشن بھی تبدیل ہوگئی ہے۔


بہ لحاظ عہدہ نئے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سپریم جوڈیشل کونسل اور جو ڈیشل کمیشن کے سربراہ بن گئے ہیں۔عدالت عظمیٰ کے ججوں میں سنیارٹی میں دوسرے نمبر کے جج جسٹس جواد ایس خواجہ آئین کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے ہیں جبکہ سنیارٹی میں چوتھے جج جسٹس خلجی عارف حسین حسین جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے ہیں۔
Load Next Story