پشاور باڑہ شیخان میں دھماکہ ایک شدت پسند ہلاک

ہتھ ریڑھی لے جانے والے مشتبہ افراد نے پولیس کے روکنے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوگیا۔

ہتھ ریڑھی لے جانے والے مشتبہ افراد نے پولیس کے روکنے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوگیا۔ فوٹو فائل

باڑہ شیخان میں دھماکہ سے ایک شدت پسند ہلاک ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے نمائندے یاسر علی کے مطابق باڑہ شیخان پشاور کا مضافاتی علاقہ ہے جہاں ہاتھ سے کھیچنے والی ریڑھی لے جانے والے دو مشتبہ افراد نے پولیس کے روکنے پر فائرنگ کر دی جس کے بعد دھماکہ ہوگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک شدت پسند ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا، ہاتھ ریڑھی میں بارودی مواد کی موجودگی پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرارہونے شدت پسند کی تلاش شروع کردی۔

Recommended Stories

Load Next Story