
چالان جمع کروانے کے باوجود ڈکلیئریشن جمع کروانے سے محرومی کا ذمہ دارایف بی آرکے افسران کی غفلت،نا اہلی و ناقص کارکردگی کو قراردیدیا ہے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے پر45 دن میں عملدرآمد کرکے کمپلائنس رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
ایف بی آر کو ڈکلیرجئیشن جمع کروانے کے انتظامات مکمل کرکے ٹیکس چالان جمع کروانے کے باوجود اثاثے ظاہر کرنے سے محروم رہ جانیوالے تمام متاثرہ ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشواروں میں ڈکلیرئیشن جمع کروانے کی سہولت فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
وفاقی ٹیکس محتسب نے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے، ''ایکسپریس''کو دستیاب وفاقی ٹیکس محتسب کے تفصیلی فیصلے کی کاپی کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب نے اپنے فیصلے میں کہا ایف بی آرکے افسران ایمنسٹی سکیم کے تحت ڈکلیئریشن جمع کروانے کیلئے سسٹم متعارف کروانے میں ناکام رہے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔