ڈپلومیسی کے باعث پاکستان سے تعلقات بہترہوئےبنگلادیش

بھارتی میڈیاتبصرے بیمارذہنیت کاعکاس،’’کوئی دشمن نہیں‘‘ ڈھاکا کی ڈپلومیسی ہے

ملکی وسیع تر مفاد میں پاکستان سمیت دیگر ممالک سے تعلقات کو بہتر بنایا جائیگا،وزیرخارجہ۔ فوٹو : فائل

بنگلادیش کی ''کوئی دشمن نہیں''کی ڈپلومیسی کے باعث پاکستان سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں اور اس قربت پر بھارت میں ہونے والے تبصروں پر بنگلادیش کے وزیر خارجہ عبدالمومن نے کہا ہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ کے تبصرے بیمار ذہنیت کی نشانی ہیں، کسی کو ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کا حق نہیں۔

ترک خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان اور بنگلادیشی رہنماؤں کے درمیان حالیہ رابطوں سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی تھوڑی سی امید پیدا ہو چلی ہے۔مبصرین کے مطابق دسمبر 1971 میں انتہائی خون خرابے کے بعد زوال مشرق پاکستان اور بنگلہ دیش کے قیام کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات اتار چڑھاؤ کے ساتھ نازک مراحل سے گزرے ہیں۔


حالیہ عرصہ میں جماعت اسلامی بنگلادیش کے متعدد رہنماؤں کو نام نہاد متنازع ٹریبونلز بناکر پاکستان سے وفاداری کے پاداش میں پھانسی پر چڑھا دیا گیا لیکن حالیہ دنوں میں بنگلادیش نے اسلام آباد کیساتھ دوستی سب سے، دشمنی کسی سے نہیں َکی پالیسی اختیار کی۔

وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں پاکستان سمیت دیگر ممالک سے تعلقات کو بہتر بنایا جا ئے گا۔

 
Load Next Story