
سچل تھانے کے شعبہ تفتیش نے 3ملزمان سپاہی واصف شاہد ، طاہر احمد اور راشد کوگرفتارکرلیا ،اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر (ایس آئی او) انسپکٹر ذوالفقار نے ایکسپریس کو بتایاکہ ملزم واصف سچل تھانے کاہی پولیس اہلکار ہے اور وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مل کر پہلے خود ہی ریکی کرتا تھا اور موقع ملتے ہی گھروں کاصفایاکردیتا تھا۔
انھوں نے بتایاکہ ملزمان پولیس کی وردیاں پہن کرجاتے تھے جس کی وجہ سے انھیں گھروں میں داخل ہونے میںکوئی دشواری پیش نہیںآتی تھی اور وہ چھاپے کی آڑ میں لوٹ مار کرکے باآسانی فرار ہوجاتے تھے، پولیس نے کئی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں جس میں ملزمان کواپنی گاڑی میں گھروں کے باہر پہنچے اور وارداتوں کے بعد فرارہوتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔
ایس آئی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے پولیس کے سب انسپکٹر رینک کی وردیاں ، اسلحہ ، گاڑی ، جعلی نمبر پلیٹس اور نقدی کے علاوہ دیگر سامان برآمدہواہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔