چک ہیگل نے امریکی امدادروکنے کی بات نہیں کیپرویز رشید

تحریک طالبان پاکستان سے کھٹائی میں پڑنے والے مذاکرات کاسلسلہ دوبارہ بحال کرانیکی کوشش کررہے ہیں۔

تحریک طالبان پاکستان سے کھٹائی میں پڑنے والے مذاکرات کاسلسلہ دوبارہ بحال کرانیکی کوشش کررہے ہیں۔ فوٹو : آن لائن

وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی مدد کرنیوالے تمام دوست ممالک کیساتھ تعلقات میں کوئی ر خنہ آئیگا توذمے دارسڑکوں پردھرنادینے والے لوگ ہونگے۔


انھوں نے ایک انٹرویومیں بتایاان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ امریکی وزیرِ دفاع نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں نیٹوسپلائی کی بندش جاری رہنے کی صورت میں امریکی امدادروکنے کی بات کی ہے،ملک کے قومی مفادات کوکوئی نقصان پہنچتاہے تواس کے ذمے دارسڑکوں پردھرنے دینے والے اورملک کے عالمی معاہدوں کی راہ میں رخنہ ڈالنے والے افراد ہونگے۔ پختونخوامیں نیٹوسپلائی بحال کرانے سے متعلق وفاقی حکومت کے اقدامات پر انھوں نے کہا تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کو نیٹو ممالک نے گزشتہ دنوں کھانے پردعوت دی تھی اوریہ وہاں چلے بھی گئے تھے اورمجھے یقین ہے کہ یہ ڈنر ڈرون کوڈارلنگ میں تبدیل کر چکاہوگا۔تحریک طالبان پاکستان سے کھٹائی میں پڑنے والے مذاکرات کاسلسلہ دوبارہ بحال کرانیکی کوشش کررہے ہیں۔
Load Next Story