بھارت میں سینیٹائزر اور زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 86 سے ہوگئی

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کا ہلاکتوں پر عدالتی تحقیقات کا حکم، متعدد افسران معطل


ویب ڈیسک August 01, 2020
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کا ہلاکتوں پر عدالتی تحقیقات کا حکم۔ فوٹو : فائل

بھارت میں شراب نہ ملنے پر پانی اور سافٹ ڈرنکس میں سینیٹائزر ملاکر ، غیر معیاری اور زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 86 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارتی ریاست آندھرا پردیش اور پنجاب کے اضلاع میں کورونا کے باعث شراب کی دکانیں بند ہیں تاہم شراب کی لت پوری کرنے کے لیے سینی ٹائزر کو پانی، سافٹ ڈرنکس اور جعلی شراب میں ملا کر پینا شروع کردیا جس کے باعث 38 افراد ہلاک ہوئے

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے تین اضلاع امرتسر، بٹالہ اور ترن ترن میں مجموعی طور پر زہریلی شراب پینے سے ہلاکتیں کے واقعات مزید بڑھتے جارہے ہیں اور ان واقعات میں اب تک 86 افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔

دوسری جانب بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے جالندھر کے ڈویژنل کمشنر کی سربراہی میں عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے جب کہ 7 ایکسائز حکام ، دو ڈی ایس پیز اور 4 ایس ایچ اوز سمیت 8 پولیس اہل کاروں کو معطل کردیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں کے لیے دولاکھ فی کس کی امدادی رقم کا بھی اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں