عمران فاروق کیس میں الطاف حسین گواہ ہیں ملزم نہیںفروغ نسیم

متحدہ کوئی چڑیایاطوطانہیں،جھوٹی خبریں پھیلانے والے اینکرزکیخلاف قانونی کارروائی کرینگے


Staff Reporter December 12, 2013
منی لانڈرنگ اورڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے ایم کیوایم کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے۔فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمابیرسٹر فروغ نسیم نے کہاہے کہ لندن میں صورتحال معمول پر ہے ۔

منی لانڈرنگ اورڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے ایم کیوایم کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے،الطاف حسین 17دسمبرکولندن کی کسی عدالت میں پیش نہیں ہورہے ،اسکاٹ لینڈ یارڈ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے،عمران فاروق قتل کیس میں الطاف حسین ملزم نہیں گواہ ہیں،ایم کیو ایم میں کسی کے آنے یاجانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،ایم کیو ایم ک خلاف بے بنیادپروپیگنڈہ کرنے والے اینکرزکے خلاف پارٹی قانونی کارروائی کرے گی۔بدھ کولندن سے واپسی کے بعدکراچی ایئرپورٹ پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ پاکستانی میڈیا پرایم کیو ایم کے خلاف بے بنیادخبریں چلائی جارہی ہیں۔



جب لندن جاتے ہیں توصورتحال اس کے برعکس ہوتی ہے۔ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ایم کیو ایم سے 40لوگ جارہے ہیں اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اگر 40لوگ جارہے ہیں توان کا نام بتائیں ورنہ جھوٹی خبریں مت پھیلائیں،میڈیاپر بعض اینکر بے بنیاد خبریں چلارہے ہیں،ماضی میں ان کوقانونی نوٹس بھیجے گئے تھے اب ایم کیو ایم کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف نہ صرف عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے اسکاٹ لینڈیارڈ تحقیقات کررہاہے ،ایم کیو ایم خود چاہتی ہے کہ ان کے قاتل گرفتار ہوں ،ہم اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سندھ میں وقت پر ہوں یہی ایم کیوایم چاہتی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں