جنید جمشید‘ نجم شیراز امجد حسین آسٹریلیا سے واپس پہنچ گئے

3رکنی وفد نے نیوزی لینڈ میں انڈین مسلم کمیونٹی اسلامک اسکول میں لیکچرز دیے


ناصر محمود شیخ December 12, 2013
3رکنی وفد نے نیوزی لینڈ میں انڈین مسلم کمیونٹی اسلامک اسکول میں لیکچرز دیے

QUETTA: انڈین مسلم کمیونٹی کی دعوت پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے پر جانے والا 3 رکنی پاکستانی وفد واپس وطن آ گیا ہے۔

وفد میں سابق پاپ سنگرز اور موجودہ مذہبی اسکالرز اور نعت خواں جنید جمشید، امجد حسین (تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے) اور گلوکار نجم شیراز شامل تھے۔ جنید جمشید نے ''ایکسپریس'' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آکلینڈ نیوزی لینڈ میں انڈین مسلم کمیونٹی نے اسلامی تعلیمات دینے والا ادارہ اسلامک اسکول بنا رکھا ہے جس میں انڈین، پاکستانی اور مختلف ممالک سے آنے والے طلبا و طالبات کو اسلامی تعلیم دی جاتی ہے یہاں ہر سال سیکڑوں غیر مسلم آ کر مسلمان ہو جاتے ہیں۔ دنیا کے معروف مذہبی اسکالر یہاں باقاعدگی سے تبلیغی لیکچرز دیتے ہیں۔ اس ادارے کا دائرہ کار بڑھانے کیلیے فنڈ ریزنگ تقریبات کا اہتمام آسٹریلیا کے شہروں میلبورن ، سڈنی، برسبین، نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ اور ویلنگٹن میں کیا گیا۔ نجم شیراز اور امجد حسین نے اپنی معروف نعتیں سنائیں اور انھوں نے لیکچرز دیے۔



جنید جمشید نے مزید بتایا کہ وہ کل سے انگلینڈ سے مختلف شہروں میں مسلم چیئریٹی کے زیر اہتمام ہونے والی تقریبات میں شرکت کیلیے روانہ ہو رہے ہیں۔ انگلینڈ میں مسلم چیئریٹی کی فنڈ ریزنگ تقریبات کا مقصد دوران زچگی مسائل کا شکار ہونے والی مسلم خواتین کے مسائل کو کم کرنا ہے۔ مسلم کمیونٹی انگلینڈ نے ان کی درخواست پر جھنگ' فیصل آباد' چنیوٹ اور باغ (آزاد کشمیر) اور لاہور میں عقب شالامار باغ میں میٹرنٹی مراکز قائم کردیے ہیں یہاں ہر ماہ سیکڑوں خواتین کو فائدہ ہو رہا ہے ان کی جانب سے حکومت پنجاب کو دیاجانے والا 5 ایمبولینس کا عطیہ بھی گورنر پنجاب کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ انگلینڈ سے واپس آ کر وہ یکم جنوری تا 8 جنوری روزنامہ ایکسپریس اور ایکسپریس ٹریبیون کی ملتان ، فیصل آباد اور پشاور میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کرینگے اور بڑے تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات سے خطاب کرینگے۔ مزید معلومات کیلئے ایکسپریس پروموشن سیل 0302-8634757 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں