مقبوضہ کشمیر میں عید الاضحی پر بھارت کی ریاستی دہشتگردی نماز اورقربانی پر پابندیاں
بھارتی فورسز کے ظلم و ستم نے عید کے دن بھی کشمیریوں کو اذیت میں مبتلا کیے رکھا
CAPE TOWN:
عید قربان کے موقعے پر بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے عید قربان کے موقع پروادی بھر میں سخت پابندیاں عائد کردیں۔ کشمیریوں کو مساجد میں عید کی نماز سے روکا گیا اور پابندیوں کے باعث قربانی کا فریضہ بھی محدود پیمانے پر ادا کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں عید کے موقع پر بھی بھارتی ریاست دہشت گردی جاری رہی بھارتی فورسز نے عید کے روز بھی کشمیریوں کو اذیت میں مبتلا کیے رکھا۔ قابض سکیورٹی فورسز نے کورونا وائرس کی آڑ میں وادی بھر میں سخت پابندیاں عائد کردیں ۔ مساجد کو تالے لگادیئے اورسڑکوں کو خاردار تاروں سے بند کردیا۔
یہ خبر بھی پڑھیے: اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں عید کی نماز پر پابندی کا نوٹس لے، پاکستان
وادی بھرکی سڑکوں پر بھارتی فوج اورپولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جبکہ شہر کے شہرویران رہے۔ صبح سویرے ہی بھارتی پولیس نے کشمیریوں کو عید کے اجتماعات منعقد نہ کرنے کے اعلانات کردیے تھے جس کے بعد لوگ گھروں میں عید کی نمازپڑھنے پر مجبورہوگئے۔
دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے جولائی میں مختلف سرچ آپریشنز کے دوران24 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔