ملک میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں ریکارڈ کمی

24 گھنٹوں میں کورونا کے 553 کیسز ریکارڈ، 6 مریضوں کا انتقال


ویب ڈیسک August 02, 2020
24 گھنٹوں میں کورونا کے 553 کیسز ریکارڈ، 6 مریضوں کا انتقال

ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں ریکارڈ کمی ہوگئی، 24 گھنٹوں میں 553 کیسز ریکارڈ ہوئے اور 6 اموات ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14 ہزار 3 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک مجموعی طور پر 20 لاکھ 10 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ روز کورونا کے مزید 6 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اس وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 5 ہزار 976 ہوگئی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 699 تک جا پہنچی ہے۔

سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض ہیں جن کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 309 ہے، پنجاب 93 ہزار 173، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 160، اسلام آباد میں 15 ہزار 52، بلوچستان میں 11 ہزار 762، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 157 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 86 افراد متاثر ہیں۔

کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 577 ہوگئی جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 25 ہزار 146 رہ گئی۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |