عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز قربانی کا سلسلہ جاری

آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے انتظامیہ اور بلدیہ کا عملہ صفائی آپریشن میں مصروف


ویب ڈیسک August 02, 2020
عید الاضحٰی کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں فوٹو:فائل

عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی فرزندان توحید سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

رشتے داروں سے ملاقاتوں اور قربانی کے گوشت کی تقسیم بھی ہورہی ہے۔ خواتین قربانی کے گوشت سے مزے مزے کے پکوان تیار کررہی ہیں۔

کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتظامات ہیں اور مختلف مقامات پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

شہروں کو صاف ستھرا رکھنے،آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے انتظامیہ اور بلدیہ کا عملہ صفائی آپریشن میں مصروف ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے آلائشوں کو اکٹھا کرنے کا کام جاری ہے۔

لاک ڈاؤن کے باعث زیادہ تر لوگوں نے گھروں میں رہنے یا رشتے داروں کو گھر جانے کو ہی ترجیح دی تاہم بعض شہریوں نے تفریحی مقامات کا بھی رخ کیا تاہم وہ بند ہونے کے باعث انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفریحی مقامات کے ساتھ ساتھ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کھانے کےلیے بند ہیں تاہم وہاں پارسلز کی سہولت موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں