حج کے دنوں میں 54 ہزار لیٹر سینی ٹائزر سے خانہ کعبہ میں صفائی کی گئی

خانہ کعبہ کو روزانہ 2 ہزار 400 لیٹر جراثیم کش محلول سے دن میں دس بار دھونے کیلیے 3 ہزار 500 رضاکاروں نے حصہ لیا


ویب ڈیسک August 02, 2020
بیت اللہ کو دن میں دس بار جراثیم کش محلول سے دھویا جاتا، فوٹو : سعودی میڈیا

رواں برس کورونا وبا کی وجہ سے خانہ کعبہ کی صفائی کے لیے روزانہ 2 ہزار 400 لیٹر جراثیم کش محلول استعمال کیا گیا اور حج کے دنوں میں مجموعی طور پر 54 ہزار لیٹر سینی ٹائزر استعمال ہوا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں برس کورونا وبا کی وجہ سے حج کے لیے خصوصی انتظامات اور سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی تھیں، مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لیے اس سال سعودی شہری اور غیر ملکی تارکین وطن میں سے 10 ہزار حاجیوں کو طبی معائنے کے بعد منتخب کیا گیا تھا۔

Ka'ba disinfect by 54000 litter senitizer 2

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بیت اللہ میں روزانہ کی بنیاد پر 2 ہزار 400 لیٹر سینی ٹائزر استعمال کیا گیا جس میں سے 1 ہزار 500 لیٹر جراثیم کش محلول سے مطاف کا صحن اور بقیہ 900 سے عمارت کو صاف کیا جاتا جس کے بعد ایک ہزار لیٹر خوشبودار محلول کا چھڑکاؤ کیا جاتا جس سے کعبہ کے در و دیوار مہک اُٹھتے۔

Ka'ba disinfect by 54000 litter senitizer 1

خانہ کعبہ میں جراثیم کش محلول اور بعد ازاں خوشبو دار محلول سے صاف کرنے کے لیے 3 ہزار 500 سے زائد عملہ مستعد تھا، یہ عمل دن میں تقریباً دس بار دہرایا جاتا تھا اور حج کے دنوں میں مجموعی طور پر 54 ہزار جراثیم کش محلول استعمال ہوا جس کے لیے 90 جدید مشینری استعمال ہوئیں۔

Ka'ba disinfect by 54000 litter senitizer 3

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں