لیاری میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے سےعوام گھروں میں محصور

گلیوں میں سوریج کا پانی ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کو قربانی کے لئے دوسرے علاقوں میں جانا پڑا


ویب ڈیسک August 02, 2020
گلیوں میں سوریج کا پانی ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کو قربانی کے لئے دوسرے علاقوں میں جانا پڑا۔ فوٹو: ایکسپریس

پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری میں کئی دنوں سے سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے کے باعث عوام گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے گڑھ اور کراچی کی سب سے پرانی کچی آبادی لیاری میں کئی دنوں سے سیوریج کا نظام درہم برہم ہے، سیوریج لائن کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں آنے کی وجہ سے علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہے گئے ہیں۔

Karachi liyari sawrage water 15 Karachi liyari sawrage water 14 Karachi liyari sawrage water 12

ایکسپریس نیوز نے لیاری کے علاقے شاہ لطیف روڈ، الفلاح اور دیگر سڑکوں کا سروے کیا تو علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ گٹر کی لائنیں کئی روز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، عید الاضحی سے قبل واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر میں جاکر متعدد بار شکایت کی اور پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں سے بھی اپیل کی کہ علاقے میں گٹرلائنیں ٹوٹ گئی ہیں انہیں مرمت کرایا جائے تاہم انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا اور کوئی شنوائی نہیں ہوئی، جس کے بعد علاقہ مکینوں نے عیدالاضحی کی قربانی بھی دوسرے علاقوں میں جاکر کی۔

Karachi liyari sawrage water 13

Karachi liyari sawrage water 11

Karachi liyari sawrage water 8

Karachi liyari sawrage water 9

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گھر کے باہر گٹر کا پانی بہنے کی وجہ سے ہم نے عید پر نئے کپڑے بھی نہیں پہنے، پانی گلیوں میں آنے کی وجہ سے گاہگ دکان پر نہیں آرہے، مجبور ہوکر ہم نے اپنی دکانیں بند کردی، ہم نے سوشل میڈیا کے ذریعے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلٰی سندھ اور دیگر رہنماؤں سے بھی اپیل کی تھی کہ علاقے میں گٹر لائن کا مسئلہ حل کیا جائے۔

Karachi liyari sawrage water 6

Karachi liyari sawrage water 7

Karachi liyari sawrage water 4

Karachi liyari sawrage water 5

Karachi liyari sawrage water

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |