عید کے پہلے روز پنجاب میں 1290 ایکسیڈنٹ رپورٹ 16 افراد جاں بحق

سب سے زیادہ 4 اموات فیصل آباد میں جب کہ میانوالی میں 2 اموات ہوئیں، ڈی جی ریسکیو


ویب ڈیسک August 02, 2020
سب سے زیادہ 4 اموات فیصل آباد میں جب کہ میانوالی میں 2 اموات ہوئیں، ڈی جی ریسکیو۔ فوٹو:فائل

NEW YORK: عید کے پہلے روز پنجاب بھر میں 1 ہزار 290 روڈ ایکسیڈنٹ رپورٹ ہوئے جن میں 16 افراد جاں بحق اور 1 ہزار 431 افراد زخمی ہوئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈی جی ریسکیو ڈاکٹررضوان نصیر نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز پنجاب بھر میں ہونے والے روڈ ایکسیڈنٹ کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق عید کے پہلے روز صوبے بھر میں 1290روڈ ایکسیڈنٹ رپورٹ ہوئے جن پر فوری ریسکیو سروس فراہم کی گئی۔

ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ گزشتہ روز پنجاب بھر میں ریسکیو کنٹرول میں 1290 ایکسیڈنٹ رپورٹ ہوئے، ان ایکسیڈنٹس میں 1 ہزار 431 افراد زخمی اور 16 افراد کی موت واقع ہوئی، سب سے سب سے زیادہ ایکسیڈنٹ صوبائی دارالحکومت لاہور میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 226 ہے اور اس میں 239 افراد زخمی ہوئے۔ جب کہ سب سے زیادہ 4اموات فیصل آباد میں اور میانوالی میں 2 اموات ہوئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں