کابل فوجی قافلے پر خودکش حملہ 10 جرمن فوجی مارے گئے طالبان

متعدد فوجی زخمی،2 گاڑیاں تباہ ہوگئیں،طالبان ترجمان،مختلف علاقوں میں آپریشن کےدوران20جنگجو ہلاک ہوئے،افغان وزارت داخلہ


News Agencies/AFP December 12, 2013
کابل میں دھماکے کے بعد سکیورٹی حکام جائے وقوعہ کا معائنہ کررہے ہیں۔فوٹو:رائٹرز

طالبان نے کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک جرمن فوجیوں کے قافلے کو خود کش حملے کا نشانہ بنایا تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ خود کش حملے میں 10 جرمن فوجی ہلاک اور 2 فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

کابل ایئرپورٹ کے قریب شاہراہ پر ایک خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی فوجی قافلے سے ٹکرا دی، ایساف کی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل لاتو مزرا نے کہاکہ کابل میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک جرمن فوجیوں کے قافلے کو حملے کا نشانہ بنا یا گیا،خود کش حملے میں صرف حملہ آور ہلاک ہوا ہے تاہم کوئی جرمن فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ نے اپنے تحریری پیغام میں حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ حملے میں 2 فوجی گاڑیاں تباہ، 10 جرمن فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ نے ملک کے مختلف علاقوں آپریشن کے دوران 20 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔



دوسری طرف افغان صدر حامد کرزئی رواں ہفتے بھارت کا دورہ کریںگے جہاں وہ بھارتی حکام سے فوجی ہیلی کاپٹر، ٹینکوں اور دیگر سازوسامان کی کابل کو سپلائی کیلیے بھارتی حکام پر زور دیں گے۔ ادھر امریکا نے اس امید کا اظہار کیاکہ بھارت افغان صدر حامد کرزئی کو سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کیلیے رضامندکر لے گا۔ افغانستان اور پاکستان میں امریکا کے نمائندے جیمز ڈوبن نے کہاکہ ان کا خیال ہے کہ حامد کرزئی کے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور بھارتی حکام افغان صدر کو سیکیورٹی معاہدے کیلیے آمادہ کرلیں گے۔ کابل میں جرمن وزیر دفاع تھامس ڈی میزری نے کہاکہ ہم سیکیورٹی معاہدے پر جلد از جلددستخط کا انتظار کر رہے ہیں۔ انھوں نے صدر کرزئی پر زور دیا کہ وہ امریکا سے سیکیورٹی معاہدے پر جلد دستخط کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں