
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ذیشان کو بجلی چوری کرنے کے کیس میں گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا گیا تھا۔ ملزم ذیشان حوالات کی سیکیورٹی پر مامور کانسٹیبل وارث سے بار بار سگریٹ مانگتا تھا جس پر طیش میں آکر وارث نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔
زخمی ذیشان کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور اہل کار کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔