کورونا وبا میں کمی ملک بھر میں بینکوں کے معمول کے اوقات کار بحال

بینک پیر تا جمعرات صبح 9:30 سے شام 5:30 جب کہ جمعے کو صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے


ویب ڈیسک August 03, 2020
ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر بینک کے اوقات محدود کردیئے گئے تھے فوٹو: فائل

ملک بھر میں 4 ماہ بعد بینکوں کے معمول کے اوقات کار بحال کردیئے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بینکوں کے معمول کے اوقات کار آج سے بحال ہوگئے۔ اب تمام سرکاری اور نجی بینک پیر تا جمعرات صبح 9:30 سے شام 5:30 تک خدمات فراہم کریں گے ، 1:30 سے 2:15 کے دوران نماز ظہر اور ظہرانے کا وقفہ ہوگا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز بینک صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ دوپہر ایک بجے سے ڈھائی بجے تک نماز جمعہ اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر بینک کے اوقات محدود کردیئے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |