کورونا سے بچاؤ سرینا ولیمز کا اسکول کے بچوں کیلیے 45 لاکھ ڈالر کا عطیہ

اس رقم سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے ماسک فراہم کیے جائیں گے، امریکی میڈیا


اس رقم سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے ماسک فراہم کیے جائیں گے، امریکی میڈیا۔ فوٹو: فائل

امریکا کی سابق عالمی نمبر ون خاتون ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے اسکول جانے والے بچوں کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کی غرض سے 45 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سرینا ولیمز کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لوگوں کی امداد میں پیش پیش ہیں، انہوں نے دوبارہ اسکول جانے کی تیاری کرنے والے بچوں کے لیے 45 لاکھ ڈالرزعطیہ کر دیے ہیں، اس رقم سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے ماسک فراہم کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔