ڈالر کے نرخ میں 45 پیسے کا اضافہ

پاکستانی روپے کی قدر تنزلی کا شکار، ڈالر کے انٹربینک نرخ دوبارہ 167 روپے سے تجاوز کرگئے


Staff Reporter August 03, 2020
پاکستانی روپے کی قدر تنزلی کا شکار، ڈالر کے انٹربینک نرخ دوبارہ 167 روپے سے تجاوز کرگئے (فوٹو : فائل)

عید کے بعد پہلے روز روپے کے مدمقابل ڈالر کے نرخ میں 45 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

افراط زر کی شرح توقعات کے برعکس 9 اعشاریہ 50 فیصد تک پہنچنے، نئی درآمدی ایل سیز کھلنے اور خام تیل کی عالمی قیمت بتدریج بڑھنے سے درآمدی بل کا حجم بڑھنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد بھی امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی قدر تنزلی کا شکار رہی اور ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 167 روپے سے تجاوز کرگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر 48 پیسے اضافے کے ساتھ 167 روپے 46 پیسے پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 45 پیسے اضافے کے ساتھ 167 روپے 80 پیسے پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔