وفاق اپنی نااہلی چھپانے کیلیے الزام لگا رہا ہے سندھ حکومت

اب بھی سندھ سے گندم دیگر صوبوں کو جارہی ہے، وزیر اطلاعات کا شبلی فراز اور فخر امام کی پریس کانفرنس پر ردعمل


Staff Reporter August 04, 2020
آرٹیکل 149جس کو سمجھ آئے مجھے بھی سمجھا دے، ابھی تو ان کے بہت سے سونپے گئے کام بھی ہم نہیں کرتے، وزیر اعلیٰ فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومتیں اپنی نااہلی چھپانے کیلیے سندھ پر الزام لگا رہی ہیں۔

سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر شاہ نے وفاقی وزراشبلی فراز اور فخر امام کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومتیں اپنی نااہلی چھپانے کیلیے سندھ پر الزام لگا رہے ہیں اب بھی سندھ سے گندم دیگر صوبوں کی طرف جارہی ہے۔

ناصر شاہ نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کررہی پنجاب کے وزرا اپنی ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ پارٹنرشپ ختم کرکے کاروائی کریں، ناصر شاہ نے کہا کہ وفاقی وزرا کو چاہیے پنجاب جاکر اپنی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لے، پھر الزام لگائیں میں حیران ہوں کہ وفاق کے سمجھدار وزرا بھی ناسمجھی والی باتیں کررہے ہیں۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مرا دعلی شاہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 149 سمجھ سے بالاتر ہے جس کو سمجھ آئے مجھے بھی سمجھائے، ابھی تو ان کے بہت سے سونپے گئے کام بھی ہم نہیں کرتے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ ڈی ایم سی اور کے ایم سی کے ساتھ مل کر شہر کے مسائل حل کئے جائیں۔ اس سال وہاں پانی جمع ہوا جہاں توقع بھی نہیں تھی، تین روز بارشیں متوقع ہیں اسی کی تیاری کررہے ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے پیر کراچی شہر کا اچانک دورہ کیا۔ مراد علی شاہ نے قیوم آباد پہنچ کر آلائشوں کوٹھکانے لگانے کے کام کا معائنہ کیا۔ اس دوران ایس ایس ڈبلیو ایم اے ایم ڈی کاشف گلزار نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی۔

کاشف گلزار نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ 6 ضلعوں میں 85 آلائشیں کلیکشن پوائنٹس بنائی گئی ہیں۔ گزشتہ روز 7892 ٹن ضلع جنوبی، 9351 ٹن ضلع شرقی ، 3738 ٹن ملیر، 5918 غربی، 4151 ٹن کورنگی سے آلائشیں اٹھائی گئی ہیں۔ انہوں نے اس نالے کا شاہراہ فیصل سے جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شاہراہ فیصل پر جو زگ زیگ نالہ ہے اس کو سیدھا کر کے بنائیں اگر یہ سیدھا نالے کا پورشن بن گیا تو پانی نہیں رکے گا۔وزیراعلی نے گجر نالے لیاقت آباد نمبر 4 کا معائنہ کیاجہاں پر لیاقت آباد پر پانی اوور فلو کر گیا تھا۔چمن سینما کے پاس وزیراعلیٰ سندھ نے نالے کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کو دیکھ کر لوگ لیاقت آباد نمبر 4 گجر نالے پر ملنے آئے۔لوگوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو نالے کے اوور ٹاپ ہونے کی شکایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو لوگوں نے بتایا کہ بارش کا پانی ان کے گھروں میں آیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ناصر شاہ کو کہا کہ ایم سی سینٹرل کو کہو کہ لوگوں کے گھروں اور گلیوں کی صفائی کرائیں یا گھر چلے جائیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے گرین لائن کے ڈی اے چورنگی کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کو چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی نے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے حیدری کا لنک نالہ حیدری مارکیٹ کا معائنہ کیا۔

ریحان ہاشمی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ یہ کروس نالہ گرین لائن کے ٹریک کے نیچے اگیا ہے۔گرین لائن کی وجہ سے حیدری مارکیٹ اور اس کے رہائشی علاقے ڈوب جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں