لاڈلے نے ملک کو مسائل سے دوچار کر دیا سمجھوتہ نہیں کرینگے فضل الرحمٰن

مسلط کردہ حکومت اپنے مذموم مقاصد سے کہیں آگے نکل چکی ہے،کشمیر کا سودا کرنیوالوں نے قوم کو دھوکا دیا، سربراہ جے یو آئی


Numainda Express August 04, 2020
آزادی مارچ کی بدولت پاکستان اور جمہوریت دشمن قوتیں ہم سے خائف، کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، سربراہ جے یو آئی (فوٹو: فائل/نیوز ایجنسی)

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نااہل لاڈلے اور اسکی نااہل ٹیم نے پاکستان کو جن داخلی و خارجی مسائل سے دوچار کیا ہے ان سے محب وطن حلقوں کی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔

عید کے موقع پر جماعت کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے منشور کے مطابق پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ،ہم کسی مفادات اور دباو کو مدنظر رکھ کر طے شدہ حکمت عملی پر سمجھوتہ کرنے کی سیاست کے قائل نہیں، ملک پر مسلط کردہ حکومت عوامی مینڈیٹ کی حامل ہی نہیں ہے۔ جن مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے لاڈلے کو مسلط کیا گیا تھا اب صورتحال ان مذموم مقاصد سے کہیں آگے نکل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے ثمرات کی بدولت آج بھی پاکستان اور جمہوریت دشمن قوتیں جمعیت علمائے اسلام سے خائف ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |