عید پر گھروں میں دعوتیں باربی کیو محفلیں سجی رہیں

مختلف پکوان تیارہوتے رہے ،خواتین نے خاص ڈشز تیار کیں، مرد بھی ہاتھ بٹاتے رہے


آصف محمود August 04, 2020
تفریح گاہیں بند ہونے سے بچے گھر وں میں اکٹھے ہوئے ،مختلف گیمز کھیلتے رہے ۔ فوٹو : فائل

عید پرگھروں میں مہمان داری اور دعوتوں کا نان اسٹاپ سلسلہ جاری رہا۔

عید پر گھروں میں مختلف پکوان تیارہوتے رہے، مرد بھی کھانوں کی تیاری میں خواتین کا ہاتھ بٹاتے رہے۔ عید کے ایام میں جہاں ہزاروں جانوراللہ کی راہ میں قربان کیے گئے وہیں گھروں میں کھابوں کی تیاری اورپکوان بھی تیارہوتے رہے۔ قورمہ، کڑاہی گوشت ، تکہ کباب ، سلاد اورسویٹ ڈش تیار کی گئیں خواتین کئی کئی گھنٹے یہ خاص ڈشیں تیارکرنے میں مصروف رہیں۔

لاہورکے علاقہ اشرف گارڈن کی رہائشی مسز طاہرنے بتایا کہ وہ عید کے دوسرے روز اپنے بہنوں کے یہاں مہمان تھیں اوراب اپنی بہنوں اور دیور کی فیملی کو انوائیٹ کیا تھا۔

گھرکے سربراہ رانا طاہرکا کہنا تھا عید پرمہمان داری اوررشتہ دار، بہن بھائیوں کو آپس میں مل بیٹھنے کا موقع مل جاتا ہے ، عید کے موقع پر دسترخوان سجا کرآپس میں خوشیاں شیئرکرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں