5 اگست اقدامات بھارت نے احتجاج دبانے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا دیا

کرفیو کے احکامات دفعہ 144 کے اختیارات کے تحت جاری، عوامی تحاریک پر مکمل پابندی ہوگی


ویب ڈیسک August 04, 2020
بھارتی حکومت نے 4 اور 5 اگست کو سری نگر میں مکمل کرفیو لگا دیا۔ فوٹو : فائل

کشمیر پر قابض بھارتی حکومت نے دو دن کے لیے سری نگر میں مکمل کرفیو لگا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کو کشمیر میں 5 اگست کے غیر آئینی اقدام کا سال پورا ہونے پر احتجاج کا خوف ستانے لگا جب کہ کشمیر پر قابض بھارتی حکومت نے 4 اور 5 اگست کو دو دن کے لیے سری نگر میں مکمل کرفیو لگا دیا۔

سری نگر انتظامیہ نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر احتجاج اور تشدد کے خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے 4 اور 5 اگست کے لئے کرفیو کا اعلان کیا۔ سری نگر میں کرفیو کے احکامات دفعہ 144 کے اختیارات کے تحت جاری کیے گئے جس میں عوامی تحاریک پر مکمل پابندی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں