ہیٹی میں سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے پتے اور ٹہنیاں اٹھا کر انوکھا احتجاج

مظاہرین نے درختوں کے پتے اور ٹہنیاں اٹھا رکھی تھیںجنھیں ہیٹی میں اتحاد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔


ویب ڈیسک December 12, 2013
مظاہرین نے روزانہ اجرت میں 13فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے تنخواہوں میں دو گناہ اضانے کا مطالبہ کر دیا۔ فوٹو؛ اے ایف پی؛ فائل

آپ نے احتجاج کے مختلف طریقے تو دیکھے ہوں گے لیکن ہیٹی میں سیکڑوں افرادنے تنخواہوں میں اضافے کے لئے پتے اٹھا کر انوکھا احتجاج کیا۔

امریکی ریاست ہیٹی کے دارالحکومت اوپرنس میں سرکاری ملازمین سڑکوں پرنکل آئے، مظاہرین نے درختوں کے پتے اور ٹہنیاں اٹھا رکھی تھیںجنھیں ہیٹی میں اتحاد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ مظاہرین نے حکومت کی جانب سے روزانہ اجرت میں 13 فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے تنخواہوں میں دو گناہ اضانے کا مطالبہ کیا۔ سرکاری ملازمین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دوسر میں موجودہ اجرت کے ساتھ زندگی گزارنا ناممکن ہو چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں