لڑکی کی لڑکی سے شادی دلہا کے وارنٹ گرفتاری جاری طلاق نامہ بھی مسترد

لاہور ہائی کورٹ کا مبینہ دلہا علی آکاش اور دلہن کی عدم حاضری پر سخت اظہار برہمی


ویب ڈیسک August 04, 2020
لاہور ہائی کورٹ کا مبینہ دلہا علی آکاش اور دلہن کی عدم حاضری پر سخت اظہار برہمی

عدالت نے لڑکی کی لڑکی سے شادی کیس میں دلہا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے طلاق نامہ بھی مسترد کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں لڑکی کی لڑکی سے شادی اسکینڈل کی سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے مبینہ دلہا علی آکاش اور دلہن کی عدم حاضری پر سخت اظہار برہمی کیا۔

اسی سے متعلق : لڑکی سے لڑکا بن کر شادی کرنے والے آکاش علی کا موقف سامنے آگیا

دلہا کے وکیل نے کہا کہ وہ علی آکاش بیمار ہے اس لیے نہیں آسکا۔ ہائی کورٹ نے مبینہ دلہا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ایس ایچ او ٹیکسلا اور ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن لاہور کو دلہا کو گرفتار کرکے کل 5 اگست پیش کرنیکا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں لڑکی کی لڑکی سے شادی کا ڈراپ سین ہوگیا

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کل دلہا پیش نہ ہوا تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔ عدالت نے مبینہ طلاق نامہ بھی مسترد کرتے ہوئے سماعت کل بدھ 5 اگست تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔