مودی نے معاشی مفادات کیلئے پاکستان کی پُرامن کوششیں ردّ کردیں وزیراعظم

پاکستان کی ثالثی کی وجہ سے ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کم ہوئی، وزیراعظم کا الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو


ویب ڈیسک August 04, 2020
پاکستان کی ثالثی کی وجہ سے ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کم ہوئی، وزیراعظم۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے معاشی مفادات کی خاطر پاکستان کی ہر کسی قسم کی پُرامن کوشش کو رد کیا۔

قطری نیوزچینل الجزیرہ کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تنازعات کو ختم کرنے کے تمام ممکنہ راستےاختیار کرچکے ہیں تاہم بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے معاشی مفادات کی خاطر پاکستان کی ہر کسی قسم کی پُرامن کوشش کو رد کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نریندرمودی نے ہندوتوا کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے بھارت سے اس کی سیکولرازم کی پہچان چھین لی، بھارت آر ایس ایس کے ہندو انتہا پسند نظریے کے زیر اثر ہے، آج کے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ وہی ہو رہا ہے جو ہٹلر کے دور میں یہودیوں کے ساتھ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعدوادی ایک اُوپن ائیر جیل میں تبدیل ہے، ایک سال کے اندر اندر مقبوضہ جموں کشمیر کی معیشت تباہ ہوگئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو میں سعودی عرب اور ایران تنازع سے متعلق گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی ثالثی کی وجہ سے ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کم ہوئی ہے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی کوششیں ختم نہیں ہوئی ہیں، ہم بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |