بڑی بہن نے پسند کی شادی پر چھوٹی بہن کو گولی مار کر قتل کردیا

چھوٹی بہن کورٹ میرج کرنے جارہی تھی


ویب ڈیسک August 04, 2020
چھوٹی بہن کورٹ میرج کرنے جارہی تھی

قصور کے نواحی گاؤں خوشحال سنگھ میں بڑی بہن نے فائرنگ کرکے غیرت کے نام پر چھوٹی بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق چھوٹی بہن گاؤں کے نوجوان سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔ آج صبح مقتولہ اپنے محبوب سے کورٹ میرج کے لیے عدالت جارہی تھی جس پر بڑی بہن نے پسٹل سے فائرنگ کرکے چھوٹی بہن کو قتل کر دیا۔

پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔ ملزمہ جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ قاتلہ کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔