پنجاب حکومت کی این سی او سی سے میرج ہال سینما اور تھیٹر کھولنے کی سفارش

مختلف شعبے کھولنے کی اجازت این سی او سی کےفیصلے سے مشروط ہے، وزیر اطلاعات پنجاب


ویب ڈیسک August 04, 2020
پنجاب حکومت معاشی سرگرمیوں کو بھی آپریشنل کرنا چاہتی ہے، فیاض الحسن چوہان فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے صوبے میں میرج ہال، ریسٹورنٹس،سینما، تھیٹر اور دیگر تفریحی مقامات کھولنے کی سفارش کردی ہے۔

پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر صوبے میں میرج ہال، ریسٹورنٹس، سینما، تھیٹر اور دیگر تفریحی مقامات کھولنے سے متعلق سفارشات مرتب کی ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت تمام شعبوں اور معاشی سرگرمیوں کو فعال کرنا چاہتی ہے، مختلف شعبے کھولنے کی اجازت این سی او سی کے فیصلے سے مشروط ہے۔ اس سلسلے میں کابینہ کمیٹی کی سفارشات نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ارسال کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔