مریم نواز کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ

مریم نواز کی طبیعت ٹھیک ہے اور اسکین رپورٹ ٹھیک آئی ہے، ریڈیالوجسٹ


ویب ڈیسک August 04, 2020
مریم نواز کی طبیعت ٹھیک ہے اور اسکین رپورٹ ٹھیک آئی ہے، ریڈیالوجسٹ

مریم نواز نے نجی اسپتال میں اپنے گلے کے غدود کا معائنہ کرایا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لاہور کے علاقے گلبرگ میں نجی اسپتال میں پہنچیں اور معمول کا طبی معائنہ کرایا۔ اس موقع پر مریم نواز کے ہمراہ ان کا ذاتی اور سکیورٹی عملہ بھی موجود رہا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنے گلے کے غدود کے چیک اپ کے لئے اسپتال گئی تھیں۔ وہ عید سے چند روز قبل بھی اپنا چیک اپ کروا کر گئی تھیں۔ واضح ہے کہ مریم نواز کی والدہ بیگم کلثوم نواز کو بھی اسی مرض کا سامنا رہا تھا۔

صحافی نے مریم نواز سے ان کے والد نواز شریف کی طبعیت دریافت کی تو انہوں نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میاں صاحب کیلیے دعا کریں۔

اسپتال کے ریڈیالوجسٹ کے مطابق مریم نواز کی طبیعت ٹھیک ہے اور اسکین رپورٹ ٹھیک آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔