جسٹس تصدق حسین جیلانی نے چیف جسٹس آف پاکستان کےعہدے کا حلف اٹھا لیا

صدر پاکستان ممنون حسین نے جسٹس تصدق حسین جیلانی سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔


ویب ڈیسک December 12, 2013
تقریب میں وزیراعظم نواز شریف، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور وفاقی وزرا سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ فوٹو؛ اے پی پی

جسٹس تصدق حسین جیلانی نے سپریم کورٹ کے 21ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی پروقار تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جہاں صدر پاکستان ممنون حسین نے جسٹس تصدق حسین جیلانی سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تقریب میں وزیراعظم نواز شریف، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری، وفاقی وزرا، اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سفارتکاروں سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ جسٹس تصدق حسین جیلانی 6 ماہ اور 14 دن تک سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے اس کے بعد جسٹس ناصر الملک 13 ماہ کے لئے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور جسٹس ناصرالملک کے ریٹائر ہونے کے بعد جسٹس جواد ایس خواجہ مختصر مدت کے لئے جیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں