طیارہ حادثہپی آئی اے کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو1کروڑ فی مسافرادائیگی کااعلان
بڑھائی گئی انشورنس رقم پہلے سے ادا کی گئی رقم کے علاوہ ہے، ترجمان پی آئی اے
ISLAMABAD:
پی آئی اے انتظامیہ نے طیارہ حادثہ لواحقین کو ایک کروڑ فی مسافر ادائیگی کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کے انشورنس کمپنی کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں،
جس کے بعد ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ فی مسافر ادائیگی کی جائے گی، اس سے قبل تمام لواحقین کو 50 لاکھ روپے ادا کئے جانے تھے جو کیرج بائی ائیر ایکٹ 2012 کے مطابق تھے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اب تمام مسافروں کے قانونی ورثاء کو ایک کروڑ روپے فی مسافر انشورنس کی مد میں ادا کئے جائیں گے، اس سے قبل پی آئی اے 10 لاکھ روپے فی مسافر جنازے اور تدفین کی مد میں پہلے ہی ادا کر چکی ہے، تاہم بڑھائی گئی انشورنس رقم پہلے سے ادا کی گئی رقم کے علاوہ ہے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے اس سلسلے میں کام مکمل کرلیا ہے اور اب اسے قانونی ورثاء کی جانب سے جانشینی سرٹیفیکیٹ کا انتظار ہے، اس سلسلے میں ورثاء کو خطوط ارسال کئے جارہے ہیں۔