بلوچ نوجوانوں کی پاک فوج میں نمائندگی دفاع پاکستان سے گہری وابستگی کا مظہر ہے آرمی چیف

2010 سے لے کر اب تک 20 ہزار کے قریب بلوچ نوجوانوں نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک December 12, 2013
افواج پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود معاشی اور معاشرتی ترقی کےلئے مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش کی۔ فوٹو؛فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہےکہ پاک فوج میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی شمولیت بلوچستان کی غیور عوام کی دفاع پاکستان سے گہری وابستگی کا مظہر ہے۔

کوئٹہ میں ای ایم ای ٹریننگ سینٹر میں بلوچ رجمنٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے قوانین میں نرمی کرکے بلوچستان کے نوجوانوں کو پاک میں بھرتی کرنے کےلئے خصوصی اقدامات کئے، یہ امر ہمارے لئے حوصلہ افزا ہے کہ 2010 سے لے کر اب تک 20 ہزار کے قریب بلوچ نوجوانوں نے پاک فوج میں شمولیت جب کہ 2 ہزار نوجوانوں نے پاک فوج کی سرپرستی میں آئی ایس ایس بی کی تربیت بھی حاصل کی۔ انہوں نے کہاکہ آج پاک فوج میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افسران اور جوانوں کی نمائندگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور یہ بلوچستان کی عوام کی حب الوطنی اور دفاع پاکستان سے گہری وابستگی کا مظہر ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھاکہ آج نوجوان جس پیشے کا انتخاب کررہےہیں وہ باوقار طرز زندگی کی ضمانت کے ساتھ ساتھ مقدس ترین پیشہ ہے۔ ٹریننگ سینٹر میں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ فرنٹیئر کور اور پولیس کی ریکورٹس کو بھی تربیت دی گئی ہے جو آنے والے چیلنجز کا سامنا کرنے اور بلوچستان میں امن و امان قائم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

جنرل راحیل شریف کا یہ بھی کہنا تھاکہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا اور اہم صوبہ ہے اللہ تعلیٰ نے بلوچستان بے پناہ وسائل اور بلوچ نوجوانوں کو صلاحیتوں سے نوازہ ہے، افواج پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود ملک کے دیگر اداروں کے ساتھ ملکر ہمیشہ کوشش ہے کہ معاشی اور معاشرتی ترقی کےلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے جس کی حالیہ مثال آواران اور گردو نواح میں آنے والے زلزلے میں فوج کا کردار ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج نے کوشش کی کہ زلزلہ زدگان کو تنہائی یا محرومی کا احساس نہ ہو۔ بلوچستان کی ترقی اصل میںپاکستان کی ترقی ہے اور پاک فوج اس حقیقت سے بخوبی واقف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |