پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت کیلئے قائم خصوصی عدالت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

سابق صدر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کے لئے قائم خصوصی عدالت آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے،درخواست میں موقف


ویب ڈیسک December 12, 2013
حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے 3 رکنی خصوصی عدالت قائم کی تھی ۔ فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کےتحت کارروائی کے لئے قائم خصوصی عدالت کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

مدعی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 ک تحت غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے قائم کی گئی خصوصی عدالت آئین اور قانون کے خلاف ہے، اس لئے عدالت عالیہ، ہائی کورٹس کے فاضل جج صاحبان پر مشتمل خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے 3 رکنی خصوصی عدالت قائم کی تھی جس کے سربراہ جسٹس فیصل عرب جب کہ دیگر ججز میں جسٹس یاور علی اور جسٹس سید طاہرہ صفدر شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں