کورونا عالمی معیشت کو 5800 ارب ڈالر نقصان کا خدشہ

صورتحال 6 ماہ برقرار رہی تو 5کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے

معاشی شرح 9.7 فیصد متاثر ہو سکتی ہے، ایشیا کا حصہ30 فیصد،ایشیائی ترقیاتی بینک فوٹو: فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ 3 ماہ میں عالمی سطح پر معیشت کومجموعی طور پر 5800 ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔

کورونا وبا سے ممکنہ معاشی نقصان پر اے ڈی بی کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب تین ماہ میں 5 ہزار 800 ارب ڈالر کے نقصان کا اندیشہ ہے،یہی حالات چھ ماہ تک رہے تو نقصانات 8 ہزار 800 ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں جس کے باعث عالمی سطح پر معاشی ترقی کی شرح 9.7 فیصد تک متاثر ہوسکتی ہے۔


عالمی معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے میں ایشیا کا حصہ 30 فیصد ہوگا، اے ڈی بی کے مطابق عالمی سطح پر پیداوار 1700 ارب ڈالر سے 2500 ارب ڈالر تک متاثرہوسکتی ہے،عالمی سطح پر 15 سے 24 کروڑ افراد روزگار سے ہاتھ دھو سکتے ہیں جبکہ صرف ایشیا میں 10 سے 16 کروڑ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر حالات یہی رہے تو چھ ماہ میں 5 کروڑ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلیں جائیں گے،ان حالات میں عام آدمی اور صنعتکاروں کو حکومت کی مدد کی اشد ضرورت ہو گی۔
Load Next Story